اسلام آباد ۔ 17 نومبر (اے پی پی)جمعیت علماءاسلام (ف) کے سربراہ ‘قومی کشمیر کمیٹی کے چیئرمین مولانا فضل الرحمان نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے بائیکاٹ پرعمران خان کو پاکستان کا فتح اللہ گولن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے پاکستان کے دورہ کے موقع پر پارلیمنٹ میں بیٹھ کر واشگاف انداز سے کشمیر پر موقف پیش کیا ہے‘اس دوٹوک موقف سے …
کشمیر کمیٹی کے چیئرمین مولانا فضل الرحمان کی میڈیا سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 17 نومبر (اے پی پی)جمعیت علماءاسلام (ف) کے سربراہ ‘قومی کشمیر کمیٹی کے چیئرمین مولانا فضل الرحمان نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے بائیکاٹ پرعمران خان کو پاکستان کا فتح اللہ گولن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے پاکستان کے دورہ کے موقع پر پارلیمنٹ میں بیٹھ کر واشگاف انداز سے کشمیر پر موقف پیش کیا ہے‘اس دوٹوک موقف سے اسلامی دنیا ‘امت مسلمہ ‘مغربی منفی سوچ اور ناپاک عزائم بے نقاب ہو گئے ہیں۔ وہ جمعرات کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے بعد پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ترکی نے بہت ترقی کی ہے ‘آج ترکی کے صدر نے جس واشگاف انداز سے کشمیر کے حوالے سے اپنا موقف سامنے رکھا ہے اس سے نہ صرف کشمیریوں بلکہ 20کروڑ پاکستانیوں اور امت مسلمہ میں خوشی کی لہر ڈورگئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ترکی اور پاکستان کے عوام اور حکومت کے تاریخی تعلقات ہیں آنے والے وقتوں میں یہ تعلقات مزید بہتر ہونگے ۔انہوں نے کہا کہ ترکی سکیولر ملک تھا جس نے طویل جدوجہد کے بعد اپنی شناخت اور اسلامی تعلیمات کو اجاگر کیا ۔انہوں نے کہا کہ ملک کے روشن مستقبل اور ترقی کے لئے حالات کا تقاضا ہے کہ ترکی ‘سعودی عرب اور دیگر برادر ممالک کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم بنایا جائے ۔








