کشمیر کونسل کے انتخابات نے تحریک انصاف کی صاف و شفاف سیاست کا پول کھول دی، وفاقی وزیر برجیس طاہر

کشمیر کونسل کے انتخابات نے تحریک انصاف کی صاف و شفاف سیاست کا پول کھول دی، وفاقی وزیر برجیس طاہر اسلام آباد ۔ 26 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ کشمیر کونسل کے انتخابات نے تحریک انصاف کی صاف و شفاف سیاست کا پول کھول دیا ہے۔ انہوں نے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے …

کشمیر کونسل کے انتخابات نے تحریک انصاف کی صاف و شفاف سیاست کا پول کھول دی، وفاقی وزیر برجیس طاہر
اسلام آباد ۔ 26 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ کشمیر کونسل کے انتخابات نے تحریک انصاف کی صاف و شفاف سیاست کا پول کھول دیا ہے۔ انہوں نے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہر وقت انصاف کا راگ الاپنے والوںکو اپنے کردار کا بغور جائزہ لینا چاہئے، تحریک انصاف کی دھونس دھاندلی پوری قوم کے سامنے واضح ہو گئی ہے جس جماعت کا آزادکشمیر کی ریاستی اسمبلی میں صرف ایک منتخب رکن ہے اس نے مسلم کانفرنس کے ساتھ مل کر جس طرح کونسل سیٹ جیتنے کےلئے کروڑوں روپے سے ارکان کے ضمیر خریدنے کی مذموم کارروائی کی ہے اس سے اس جماعت اور اس کے اتحادیوں کا اصلی چہر ہ عوام کے سامنے بے نقاب ہو گیا ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply