کشمیر کی حیثیت کو بدلنے کے لئے بھارت کے یکطرفہ اقدامات قابل قبول نہیں ،پاکستان کے گرے لسٹ سے نکلنے کے امکانات موجود ہیں، ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کے اقدامات کی حمایت کرتے ہیں،پاکستان مےں چےن کے سفےر یاو¿ جِنگ کی نجی چےنل سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 26 فروری (اے پی پی) پاکستان مےں چےن کے سفےر یاو¿ جِنگ نے کہاہے کہ 5اگست کو بھارت نے کشمیر کے اسٹیٹس کو بدل دیا، کشمیر کی حیثیت کو بدلنے کے لئے بھارت کی طرف سے کئے جانے والے یکطرفہ اقدامات قابل قبول نہیں ،پاکستان کے گرے لسٹ سے نکلنے کے امکانات موجود ہیں، ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کے اقدامات کی حمایت کرتے ہیں۔ ان …

اسلام آباد ۔ 26 فروری (اے پی پی) پاکستان مےں چےن کے سفےر یاو¿ جِنگ نے کہاہے کہ 5اگست کو بھارت نے کشمیر کے اسٹیٹس کو بدل دیا، کشمیر کی حیثیت کو بدلنے کے لئے بھارت کی طرف سے کئے جانے والے یکطرفہ اقدامات قابل قبول نہیں ،پاکستان کے گرے لسٹ سے نکلنے کے امکانات موجود ہیں، ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کے اقدامات کی حمایت کرتے ہیں۔ ان خےا لات کا اظہار انہوںنے بدھ کو اےک نجی چےنل کو انٹروےودےتے ہوئے کےا ۔ چینی سفیریاو¿ جِنگ نے کہاکہ پاکستان کے گرے لسٹ سے نکلنے کے امکانات موجود ہیں،ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کے اقدامات کی حمایت کرتے ہیں،کچھ ممالک اسے سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کرتے ہیں، وہ ممالک اس کو پاکستان کے خلاف ایک سیاسی حربے کے طور پر استعمال کرنا چاہتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ لائن آف کنٹرول پر کشیدگی کی وجہ بھارت کے یک طرفہ اقدامات ہیں۔5اگست کو بھارت نے کشمیر کے اسٹیٹس کو بدل دیا، بھارت کی طرف سے کئے جانے والے یکطرفہ اقدامات قابل قبول نہیں ہیں۔ کشمیر تسلیم شدہ عالمی تنازع ہے۔ چینی سفیرنے کہاکہ امریکی سفارتکار ایلس ویلز کی طرف سے لگائے جانے والے تمام الزامات کو مسترد کرتے ہیں۔ پاکستان قرضوں میں نہیں پھنسنے جا رہا۔کورونا وائرس کے حوالے سے اےک سوال کے جواب مےں انہوںنے کہاکہ ایک پاکستانی طالبعلم کرونا وائرس سے متاثر ہوا ہے لیکن وہ صحت یاب ہو رہا ہے، امید ہے اس ہفتے وہ ہسپتال سے فارغ کر دیا جائے گا،9پاکستانی طالبعلم متاثر ہونے کے بعد صحت یاب ہو چکے ہیں۔ اس لئے میرا خیال ہے کہ پاکستانی طالبعلم وہاں محفوظ ہیں۔