کشمیر کے ایشو کو حل کیے بغیر خطے میں پائیدار امن ممکن نہیں ، شبیر علی قریشی

اسلام آباد ۔ 16 دسمبر (اے پی پی) وزیرمملکت برائے ہاوسنگ اینڈ ورکس شبیر علی قریشی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتکے مظالم اپنی انتہاﺅں کو پہنچ رہے ہیں، وزیراعظم عمران خان نے کشمیریوں کی نمائندگی کرکے دنیا پر ثابت کردیا ہے کہ کشمیر کے ایشو کو حل کیے بغیر خطے میں پائیدار امن ممکن نہیں ہے۔ یہ بات انہوں پیر کو ”اے پی پی“ سے گفتگو کرتے …

اسلام آباد ۔ 16 دسمبر (اے پی پی) وزیرمملکت برائے ہاوسنگ اینڈ ورکس شبیر علی قریشی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتکے مظالم اپنی انتہاﺅں کو پہنچ رہے ہیں، وزیراعظم عمران خان نے کشمیریوں کی نمائندگی کرکے دنیا پر ثابت کردیا ہے کہ کشمیر کے ایشو کو حل کیے بغیر خطے میں پائیدار امن ممکن نہیں ہے۔ یہ بات انہوں پیر کو ”اے پی پی“ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری ایک بہادر قوم ہے اور کشمیریوں نے بھارت کے ہر اوچھے ہھتکنڈے کا جرات سے مقابلہ کیا ہے ۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اب کشمیر یوں کی جدوجہد کامیاب ہونے کا وقت قریب آچکاہے اور کوئی طاقت ان کو آزادی حاصل کرنے سے نہیں روک سکتی ہے۔ شبیر علی قریشی نے کہا کہ کشمیریوں کی سیاسی ، سفارتی اور اخلاقی حمایت ہرفورم پر جاری رکھی جائے گی۔