کشمیر کے بارے میں خصوصی کمیٹی کے چیئرمین مولانا فضل الرحمن کی میڈیا سے بات چیت

138
غزہ کے ہسپتال پر بمباری کر کے اسرائیل نے انتہائی ظلم و بربریت کا مظاہرہ ہے ، مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد ۔ 22 ستمبر (اے پی پی) کشمیر کے بارے میں خصوصی کمیٹی کے چیئرمین مولانا فضل الرحمن نے وزیراعظم محمد نواز شریف کی جانب سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کشمیریوں پر بھارتی ظلم و ستم کے خلاف بھرپور اور موثر آواز اٹھانے پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت اور پارلیمنٹ کی کوششوں سے ہم نے تنازعہ کشمیر کو اولین ترجیح دیتے ہوئے تمام فورموں پر بھرپور طریقہ سے پیش کرنے کا عزم کر رکھا ہے تاوقتکہ تنازعہ کشمیر کشمیریوں کی مرضی کے مطابق حل نہ ہو جائے۔ جمعرات کو میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم آئندہ بھی پوری استقامت کے ساتھ اپنے اصولی موقف پر قائم رہتے ہوئے کشمیریوں کی آواز کو بلند کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آل پارٹیز حریت کانفرنس کے سربراہ اور دیگر کشمیری رہنماﺅں کی جانب سے بھی وزیراعظم کے تاریخ ساز خطاب کو سراہنا موجودہ حکومت اور وزیراعظم پاکستان کی قیادت میں تنازعہ کشمیر کے حل کے سلسلہ میں کی جانے والی کوششوں پر مکمل اعتماد کا مظہر ہے۔ انہوں نے اقوام متحدہ اور عالمی برادری کو یاد دلایا کہ وہ وزیراعظم کی تقریر کی روشنی میں تنازعہ کشمیر کی اہمیت کو سمجھیں اور اس کے فوری حل کے سلسلہ میں اقدامات کریں تاکہ دنیا کو جنگ جیسی آفتوں سے محفوظ رکھا جا سکے۔