لندن ۔ 22 اکتوبر (اے پی پی) کشمیر کے بارے میں وزیراعظم کے خصوصی نمائندگان سینیٹر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم اور رکن قومی اسمبلی قیصر احمد شیخ نے گزشتہ روز برطانوی پارلیمنٹ میں برطانیہ کی شیڈو خارجہ سیکرٹری امیلی تھرون بیری سے ملاقات کی۔ دونوں خصوصی نمائندوں نے شیڈو خارجہ سیکرٹری کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بڑے پیمانے پر خلاف ورزی پر آگاہ کیا۔ انہوں نے مسئلہ کشمیر …
وزیراعظم کے خصوصی نمائندگان کی طانیہ کی شیڈو خارجہ سیکرٹری سے ملاقات

مزید خبریں
لندن ۔ 22 اکتوبر (اے پی پی) کشمیر کے بارے میں وزیراعظم کے خصوصی نمائندگان سینیٹر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم اور رکن قومی اسمبلی قیصر احمد شیخ نے گزشتہ روز برطانوی پارلیمنٹ میں برطانیہ کی شیڈو خارجہ سیکرٹری امیلی تھرون بیری سے ملاقات کی۔ دونوں خصوصی نمائندوں نے شیڈو خارجہ سیکرٹری کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بڑے پیمانے پر خلاف ورزی پر آگاہ کیا۔ انہوں نے مسئلہ کشمیر کو پرامن طریقہ سے حل کرنے کیلئے پاکستان کا عزم ظاہر کیا۔ دونوں نمائندوں نے شیڈو خارجہ سیکرٹری پر زور دیا کہ وہ کشمیر میں بڑے پیمانے پر انسانی حقوق کی خلاف وزیوں کے معاملہ کو دارالعوام میں اٹھائیں اور برطانوی حکومت پر زور دیا کہ وہ بھارت کے زیرقبضہ مقبوضہ کشمیر میں برطانوی اراکین پارلیمنٹ کا حقائق معلوم کرنے والا مشن بھجوائے۔شیڈو خارجہ سیکرٹری نے مقبوضہ کشمیر میں بڑے پیمانے پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کیا۔








