اسلام آباد ۔ 11 اگست (اے پی پی) وزیر مملکت برائے نیشنل ہیلتھ سروسز، ریگولیشنر اینڈ کوآرڈنیشن سائرہ افضل تارڑ نے کہا ہے کہ حالیہ انتخابات میں کشمیر کے غیور عوام نے ثابت کیا کہ الیکشن کھوکھلے نعروں اور دوسروں پر کیچڑ اچھال کر نہیں جیتے جا سکتے، وہ وقت گزر گیا جب عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکی جا سکتی تھی، آج کے عوام باشعور ہیں اور اپنے ووٹ …
کشمیر کے غیور عوام نے ثابت کیا کہ الیکشن کھوکھلے نعروں اور دوسروں پر کیچڑ اچھال کر نہیں جیتے جا سکتے،سائرہ افضل تارڑ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 11 اگست (اے پی پی) وزیر مملکت برائے نیشنل ہیلتھ سروسز، ریگولیشنر اینڈ کوآرڈنیشن سائرہ افضل تارڑ نے کہا ہے کہ حالیہ انتخابات میں کشمیر کے غیور عوام نے ثابت کیا کہ الیکشن کھوکھلے نعروں اور دوسروں پر کیچڑ اچھال کر نہیں جیتے جا سکتے، وہ وقت گزر گیا جب عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکی جا سکتی تھی، آج کے عوام باشعور ہیں اور اپنے ووٹ کا استعمال کرنا بخوبی جانتے ہیں، جھوٹے دعوﺅں اور عملی خدمت میں تفریق کر سکتے ہیں۔یہ بات انہوں نے کوٹلی میں پرائم منسٹر ہیلتھ انشورنس پروگرام کے افتتاح کے موقع پر کہی۔ سائرہ افضل تارڑ نے کہا ہے کہ ہم نے وعدہ کیا تھا کہ آزاد جموں و کشمیر کے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کام کرنا ہماری اولین ترجیحات ہو گا یہی وجہ ہے کہ مظفرآباد کے بعد آج ہم نے پرائم منسٹر ہیلتھ انشورنس پروگرام کے اجراءکیلئے کوٹلی کا انتخاب کیا ہے۔








