اسلام آباد۔16دسمبر (اے پی پی):چئیر پرسن پیس اینڈ کلچر مشعال حسین ملک نے اے پی ایس کے شہداء کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا ہےکہ کشمیر کے ہر گھر میں شہید موجود ہے، نےاے پی ایس پشاور کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہیدوں کا درد کشمیریوں سے بہتر کون سمجھ سکتا ہے،کشمیر کے ہر گھر میں شہید موجود ہے۔بدھ کو یہاں جاری بیان میں مشعال حسین ملک نےاے پی ایس کے معصوم شہیدوں کے والدین کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں معصوم بچے ریاستی دہشتگردی کا نشانہ بنتے ہیں،بھارتی فورسز نہتے کشمیریوں کا قتل عام کرتی ہیں۔