28.8 C
Islamabad
منگل, مئی 13, 2025
ہومقومی خبریںکشیدگی کے دوران پاکستان نے بھارت پر حملہ کرنے کے لیے جوہری...

کشیدگی کے دوران پاکستان نے بھارت پر حملہ کرنے کے لیے جوہری ہتھیار نصب کرنے پر غور نہیں کیا، نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار کا امریکی نشریاتی ادارہ ”سی این این“ کو انٹرویو

- Advertisement -

اسلام آباد۔13مئی (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈارنے کہا ہے کہ گزشتہ ہفتے پاکستان اور بھارت کے درمیان شدید کشیدگی کے دوران پاکستان نے بھارت پر حملہ کرنے کے لیے جوہری ہتھیار نصب کرنے پر غور نہیں کیا۔ امریکی نشریاتی ادارہ ”سی این این“ کو انٹرویو دیتے ہوئے نائب وزیر اعظم نے کہا کہ 7 مئی کو بھارت کے سرحد پار حملوں کے بعد پاکستان کے پاس اپنے دفاع میں حملے کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا۔

انہوں نے بھارت کے حملوں کو جنگ اور کشمیر میں اپنی بالادستی قائم کرنے کی خواہش مند کوشش قرار دیتے ہوئے کہا کہ بعض اوقات ایسے ہوتے ہیں جب آپ کو بہت سنجیدہ فیصلے لینے پڑتے ہیں، ہمیں پورا یقین تھا کہ ہماری روایتی صلاحیت اور دفاعی صلاحیتیں اتنی مضبوط ہیں کہ ہم بھارت کو فضا اور زمین دونوں پر شکست دیں گے۔ نائب وزیراعظم نے کہا کہ جنگ بندی کا معاہدہ اب تک برقرار نظر آتا ہے تاہم دونوں فریقوں کے درمیان ابھی تک دور رس مذاکرات نہیں ہوئے، ہمیں اب بھی امید ہے کہ احساس غالب رہے گا۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ یہ سب کے مفاد میں ہے کہ اس طرح کے معاملات کو ایک خاص وقت سے آگے نہ چھوڑا جائے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتیوں نے دیکھا آسمان پر کیا ہوا، وہ دیکھ سکتے تھے کہ نقصان کتنا سنگین تھا۔ نائب وزیر اعظم نے کہا کہ بھارتی اور پاکستانی حکام کے درمیان کوئی براہ راست رابطہ نہیں تھا۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ نے بھارت کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز کے اس دعوے کو غلط قرار دیا جس میں کہا گیا تھا کہ انہیں مبینہ طور پر بات چیت کے دوران پاکستانی ہم منصب کا پیغام ملا تھا۔ سینیٹر محمد اسحاق ڈارنے کہا کہ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے یہ پیغام دیا تھا کہ بھارت لڑائی روکنے کے لیے تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان طویل مدتی امن و سلامتی کے لیے ایک ایسا راستہ قائم کرنے کا منتظر ہے جو ”دونوں اطراف کے لیے وقار“ فراہم کرے۔ نائب وزیراعظم نے تنازعہ کشمیرکو علاقائی عدم استحکام کی بنیادی وجہ قرار دیتے ہوئے کشمیری عوام کو حق خود ارادیت دینے پر زور دیا۔

انہوں نے اس بات کا پھر اعادہ کیا کہ پہلگام میں گزشتہ ماہ ہونے والے حملہ میں پاکستان کا ہاتھ نہیں تھا اور یہ کہ ہم ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں۔ سینیٹر محمد اسحاق ڈارنے تنازعہ کشمیر کا حل تلاش کرنے کے متعلق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سوشل میڈیا پوسٹ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر نے پاکستان کی انسداد دہشت گردی کی کوششوں کی حمایت کی۔ انہوں نے کہا کہ اگر وہ ہماری کوششوں پر یقین نہ کرتے تو وہ اس طرح تعاون نہیں کرتے جو انہوں نے کیا۔ نائب وزیراعظم نے سندھ طاس معاہدے کو التواء میں رکھنے کے بھارتی فیصلے کا حوالہ دیتے ہوئے خبردار کیا کہ اگر پانی کا مسئلہ آنے والے مذاکرات میں حل نہ کیا گیا تو پہلے سے ہی غیر یقینی جنگ بندی کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پانی کے مسئلہ کو حل کرنے میں ناکامی جنگ کے مترادف ہوگی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=596557

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں