کعبة اللہ کے غلاف کو تین میٹر تک اوپر اٹھا دیا گیا

303

مکہ ۔ 9 اگست (اے پی پی) حج کے موقع کے لیے کعبة اللہ کے نچلے حصے سے غلاف کو تقریباً تین میٹر تک اوپر اٹھا دیا گیا۔ کعبہ کے نچلے حصے پر سفید رنگ کے کپڑے کا غلاف بھی چڑھا ہوا ہے۔ العربیہ ٹی وی کے مطابق ہر سال حج کے ایام کے دوران میں غلاف کعبہ کو طواف کے دوران میں حجاج کے بار بار چھونے سے بچانے کے لیے اوپر اٹھا دیا جاتا ہے۔اس بار بھی غلافِ کعبہ کو اوپر چڑھا دیا گیا۔ سوشل میڈیا کی ویب سائٹس پر ایک ویڈیو کی بھی تشہیر کی جارہی ہے۔اس میں کعبہ کے نچلے غلاف کو تین میٹر تک اوپر اٹھاتے اور پھر اس کو کعبے کی دیوار کے ساتھ ہی لپیٹتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔قبل ازیں شاہ عبدالعزیز کمپلیکس کے ڈائریکٹر جنرل محمد باقودہ کی سربراہی میں ایک اجلاس ہوا اور اس میں غلافِ کعبہ کو اٹھانے کے عمل کو حتمی شکل دی گئی۔سعودی روزنامے الریاض باقودہ کا ایک بیان نقل کیا ہے جس میں انھوں نے کہا ہے کہ یہ اقدام غلاف کعبہ کو کسی نقصان سے بچانے کے لیے حفظ ماتقدم کے طور پر کیا جاتا ہے۔