کفایت شعاری کے اقدامات کےذریعے عوام کے ساتھ یکجہتی کااظہار اور عوام پر پڑنے والے بوجھ کوخود بھی اٹھانا ہماری حکومت کاطرہ امتیازہے،وزیراعظم

169
وزیراعظم محمد شہباز شریف

اسلام آباد۔23فروری (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک کو درپیش اقتصادی مشکلات کے پیش نظر قیادت کا خود اپنی مثال پیش کرتے ہوئے کفایت شعاری کے اقدامات کےذریعے عوام کے ساتھ یکجہتی کااظہار کرنا اور عوام پر پڑنے والے بوجھ کو خود بھی اٹھانا ہماری حکومت کا طرہ امتیاز ہے۔جمعرات کو اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ ملک اجتماعی کوششوں کے ذریعے ہی مومودہ بحرانی کیفیت سے نکل سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کفایت شعاری کے اقدامات جن کا آغاز کابینہ ارکان کے اپنی تنخواہیں اور مراعات سے رضاکارانہ دستبردار ہونے سے ہو رہا ہے کے ذریعے قومی خزانہ کو سالانہ 200 ارب روپے کی بچت ہو گی۔ وزیراعظم نے اتحادی جماعتوں کا ا س سلسلہ میں حمایت کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ وہ کفایت شعاری کے اقدامات پر عملدرآمد کی خود نگرانی کریں گے۔