لندن۔8جولائی (اے پی پی):شفیونٹیک نے کلارا ٹاؤسن کو شکست دے کر ومبلڈن 2025کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔گراس ٹینس گرینڈ سلم ومبلڈن 2025 میں منگل کو پولینڈ کی ٹینس سٹار ایگا شفیونٹیک نے ڈنمارک کی کلارا ٹاؤسن کو 6-4، 6-1 سے شکست دی۔
کوارٹر فائنل میں شفیونٹیک کا مقابلہ روس کی لیوڈمیلا سیمسونووا سے ہوگا جنہوں نے سپین کی جیسیکا بوزاس مانئیرو کو 7-5، 7-5 سے شکست دے کر اپنے کیریئر کا پہلا گرینڈ سلیم کوارٹر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔پانچ بار گرینڈ سلم چیمپئن شفیونٹیک ابھی تک ومبلڈن فائنل تک نہیں پہنچ سکیں لیکن رواں ٹورنامنٹ میں بڑی سیڈز کے جلد باہر ہونے کے بعد ان کے پاس اس مرتبہ جیتنے کا سنہری موقع ہے۔