کلرسیداں، ایل پی جی گیس سلنڈر پھٹنے سے میاں بیوی شدید جھلس گئے

90

کلرسیداں۔ 19 نومبر (اے پی پی):کلرسیداں میں ایل پی جی گیس سلنڈر پھٹنے سے میاں بیوی شدید جھلس گئے ۔ ریسکیو 1122 کے ذریعے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق ظفر اپنی بیوی کے ہمراہ کچن میں داخل ہوا جہاں پر گیس کی بدبو اآرہی تھی جو نہی اس نے بلب جلانے کے لیے بٹن آن کیا تو زوردار دھماکہ ہوا جس کی وجہ سے گھر کی دیواریں اور دروازے بھی ٹوٹ گئے،

دھماکے کے نتیجے میں آگ بھڑک اٹھی جس نے میاں بیوی دونوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔دھماکے سے گھر کو شدید نقصان پہنچا۔ زخمیوں کو ریسکیو 1122 کے ذریعے منتقل کر دیا گیا جہاں پر ان کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔