کلرسیداں ،بیول محکمہ وائلڈ لائف کی کارروائی، گھر سے افریقی شیر برآمد

31

کلرسیداں۔07 جولائی (اے پی پی):بیول محکمہ وائلڈ لائف نے کارروائی کرتے ہوئے ملک تصدق اقبال وکی کے گھر سے افریقی شیر برآمد کر لیا،محکمہ تحفظ جنگلی حیات (وائلڈ لائف) کی ٹیم نے بیول میں ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے ملک تصدق اقبال وکی کی رہائش گاہ پر چھاپہ مار کر ایک افریقی نسل کا شیر برآمد کر کے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔

محکمہ وائلڈ لائف کے حکام کے مطابق یہ کارروائی جنگلی حیات کے تحفظ کے قوانین کے تحت عمل میں لائی گئی، اور شیر رکھنے کے حوالے سے ضروری قانونی دستاویزات اور لائسنس کی جانچ کے بعد یہ قدم اٹھایا گیا۔ حکام نے دعویٰ کیا کہ ان کے پاس شکایات موصول ہو رہی تھیں کہ شہری علاقے میں غیر قانونی طور پر جنگلی جانور رکھا گیا ہے، جو نہ صرف قانون کی خلاف ورزی ہے بلکہ انسانی جانوں کے لیے خطرہ بھی بن سکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق شیر کو ابتدائی طور پر وائلڈ لائف پارک منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں اس کا طبی معائنہ اور قانونی دستاویزات کی جانچ مکمل ہونے تک اسے رکھا جائے گا۔