31 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 24, 2025
ہومعلاقائی خبریںکلرسیداں ،سابق امیر جماعت اسلامی کا کلرسیداں کی معصوم بچیوں کی شہادت...

کلرسیداں ،سابق امیر جماعت اسلامی کا کلرسیداں کی معصوم بچیوں کی شہادت پر اظہار افسوس

- Advertisement -

کلرسیداں، 23 مئی (اے پی پی):سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کلر سیداں کے نواحی گاؤں پلالہ سیداں پہنچے، جہاں انہوں نے خضدار سانحے میں شہید ہونے والی معصوم بچیوں کے اہلِ خانہ سے ملاقات کی اور فاتحہ خوانی کی۔ سراج الحق نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس المناک سانحے نے پوری قوم کو غمزدہ کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بچوں پر حملہ صرف ایک خاندان یا علاقے پر نہیں، بلکہ پوری انسانیت پر حملہ ہے۔ ایسے بزدلانہ اقدامات ملک دشمن عناصر کی کارستانی ہیں جو پاکستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ اس سانحے میں ملوث عناصر کو فی الفور گرفتار کر کے عبرتناک سزا دے ۔

- Advertisement -

سراج الحق نے اس موقع پر دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہید بچیوں کے درجات بلند فرمائے، لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے اور وطن عزیز کو ہمیشہ کے لیے امن کا گہوارہ بنائے۔ اس موقع پر جماعت اسلامی کلر سیداں کے رہنماوں اور ورکرز کی بڑی تعداد موجود تھی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=600745

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں