کلرسیداں ، نواحی گاؤں ٹکال میں المناک سانحہ ،نالہ سریں میں نہاتے ہوئے تین حقیقی کزن ڈوب کر جاں بحق

13

کلرسیداں۔ 07 جولائی (اے پی پی):کلرسیداں کے نواحی گاؤں ٹکال میں المناک سانحہ ،نالہ سریں میں نہاتے ہوئے تین حقیقی کزن ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔جاں بحق ہونے والے تینوں بچے آپس میں حقیقی کزن تھے اور ان کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔تفصیلات کے مطابق کلیم، نعیم، آفتاب احمد اور ندیم احمد کے بچے قریبی نالہ سریں کی طرف چلے گئے۔ نہاتے ہوئے آفتاب احمد کا بیٹا

ندیم احمد کا ایک بیٹا اور ایک بیٹی پانی کی گہرائی میں چلے گئے اور شدید بہاؤ کی وجہ سے تینوں بچے ڈوب گئے۔ بچوں کی عمریں 7 اور 8 سال کے درمیان بتائی جاتی ہیں۔واقعے کے وقت کرش پلانٹ پر کام کرنے والے مزدور کچھ فاصلے پر موجود تھے، جہاں دو بچوں نے بھاگ کر جا کر مدد کے لیے آواز دی۔ مزدوروں نے فوری طور پر ایکشن لیا اور دو بچوں کو زندہ نکالنے میں کامیاب ہو گئے، تاہم تین بچوں کو بچایا نہ جا سکا۔\378