کلرکہار کے نزدیک موٹروے پر کار اور ٹرک میں تصادم ،دو افراد جاں بحق،3زخمی

140
accident

چکوال۔ 16 جولائی (اے پی پی):کلرکہار کے نزدیک موٹروے پر کار اور ٹرک میں تصادم سے 2 افراد جاں بحق ،3افراد زخمی ہوگئے۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر قرۃ العین ملک نے کلر کہار ٹراما سنٹر انتظامیہ کو ہدایات جاری کیں کہ زخمیوں کی طبی امداد فل الفور کی جائے لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔

کار میں سوار ایک ہی فیملی اورلاہور کے رہائشی بتائے جا رہے ہیں۔حادثہ میں 45 سالہ ساجدہ اور17 سالہ بیٹا جبران جاں بحق جبکہ خاوند اسجد، ایک بیٹاہریرہ اور 14 سالہ بیٹی حرین شدید زخمی ہوگئے۔