26.6 C
Islamabad
جمعہ, اپریل 11, 2025
ہومعلاقائی خبریںکلر سیداں، گرین ٹریکٹر سبسڈی اسکیم کے تحت ٹریکٹرز کی فراہمی شروع...

کلر سیداں، گرین ٹریکٹر سبسڈی اسکیم کے تحت ٹریکٹرز کی فراہمی شروع کردی گئی

- Advertisement -

کلرسیداں، 20 جنوری (اے پی پی):کلر سیداںمیں گرین ٹریکٹر سبسڈی اسکیم کے تحت ٹریکٹرز کی فراہمی شروع کردی گئی۔اس موقع پر پروقار تقریب کا انعقاد کیا ،جس کے مہمان خصوصی ایم پی اے راجہ صغیر احمد تھے۔ کاغذات کی جانچ پڑتال اور فزیکل انسپکشن کے بعد ٹریکٹر کی چابیاں دے دی گئی ۔اس موقع پر خوش نصیب کاشتکار ماجد وینس نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر ایم پی اے راجہ صغیر احمد نے ’’اے پی پی‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی زراعت سے متعلق پالیسی سے پنجاب کے کاشتکاروں کا بہت فائدہ ہو رہا ہے ،اس حوالے سے تحصیل کلرسیداں کے خوش نصیب کاشتکاروں کو ٹریکٹر سکیم میں کامیابی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=548804

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں