راولپنڈی ۔29مئی (اے پی پی):تھانہ کلر سیداں پولیس نے کم سن بچے سے زیادتی کرنے والے سفاک ملزم کو گرفتار کر لیا ۔
کلرسیداں پولیس کو متاثرہ بچے کے دادا نے درخواست دی کہ ملزم نے اس کے 8 سالہ پوتے کو زیادتی کا نشانہ بنایا، واقعہ کا مقدمہ 2 یوم قبل درج کیا گیا تھا۔
زیر حراست ملزم کو کلرسیداں پولیس نے تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے گرفتار کر لیا، متاثرہ بچے کا میڈیکل پراسیس کروایا گیا ہے۔