- Advertisement -
راولپنڈی۔26جولائی (اے پی پی):کلر سیداں پولیس نے دھوکہ دہی کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری سمیت دو افراد کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ہونے والے اشتہاری نے ایک شہری سے دھوکے سے گاڑی حاصل کی اور بعد ازاں اسے فروخت کر دیا تھا۔
کلر سیداں پولیس نے گاڑی فروخت کرنے والے اشتہاری اور گاڑی خریدنے والے شخص دونوں کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔
- Advertisement -
ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر نے کہا کہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ عدالت میں پیش کیا جائے گا، شہریوں کو دھوکہ دہی سے لوٹنے والے افراد قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکتے، ایسے عناصر کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری رہیں گی۔
- Advertisement -