لام آباد۔13اپریل (اے پی پی):کلر کہار کے قریب 45 مسافروں کو لے جانے والی مسافر بس حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 2 قیمتی جانیں ضائع اور13زخمی ہوگئے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق بارش کی وجہ سے پھسلن کی وجہ سے ڈرائیور گاڑی پر قابو نہ رکھ سکا جس کی وجہ سے بس حادثہ کا شکار ہوئی تاہم تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ ریسکیو کے لئے موٹروے پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ٹراما سینٹر کلر کہار منتقل کردیا گیا ہے۔ بس اسلام آباد سے فورٹ عباس(ملتان) جا رہی تھی۔
ترجمان موٹر وے پولیس کی طرف سے جاری بیان کے مطابق حادثے کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور دو شدید زخمی اور 13 معمولی زخمی ہو گئے ۔ موٹروے پولیس کی بھاری نفری موقع پر موجود ہے اور امدادی کاروائیاں جاری ۔حادثہ سے متعلق مزید تفتیش جاری ہے ۔