دبئی ۔ 22 فروری (اے پی پی) پاکستانی ٹیم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی تازہ ترین ٹی ٹونٹی ٹیم رینکنگ میں بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہے، آسٹریلوی ٹیم سہ ملکی ٹی ٹونٹی سیریز جیتنے کے باوجود معمولی فرق سے ٹاپ پوزیشن سے محروم رہ گئی۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے گزشتہ ہفتے دعویٰ کیا تھا کہ اگر آسٹریلوی ٹیم ناقابل شکست رہتے ہوئے سہ ملکی ٹی ٹونٹی سیریز جیت گئی تو وہ پہلی مرتبہ عالمی درجہ بندی میں ٹاپ پوزیشن پر براجمان ہو جائے گی تاہم آئی سی سی نے اس بات کا اعتراف کیا کہ یہ کلیریکل غلطی تھی جس کو درست کر لیا گیا ہے، اسطرح پاکستان بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہے، آسٹریلوی ٹیم 0.19 پوائنٹس کے معمولی فرق سے دوسرے نمبر پر رہا، بھارت تیسرے، نیوزی لینڈ چوتھے، ویسٹ انڈیز پانچویں، انگلینڈ چھٹے، جنوبی افریقہ ساتویں اور سری لنکا آٹھویں نمبر پر موجود ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=90609