کلین اینڈ گرین پروگرام پر 100 فیصد عمل درامد یقینی بنانے کے لیے بھرپور انداز میں متحرک ہیں،ڈپٹی کمشنربھکر

179
Ali Akbar Bhandar
Ali Akbar Bhandar

بھکر۔ 04 ستمبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنربھکر علی اکبر بھنڈر کلین اینڈ گرین بھکر پروگرام پر سو فیصد عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے بھرپور انداز میں متحرک ہیں ۔ڈپٹی کمشنرنے فوری نوعیت کے اقدامات اٹھانے کیلئے سخت ہدایات جاری کیں ۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کے ساتھ اے ڈی سی ریونیو ظفرحسن نقوی ،اے سی بھکر رانا غلام مرتضیٰ سی او ایم سیز اور دیگر معاون انتظامی افسران بھی موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ شہر میں تمام کھلے مین ہولز کو فی الفور کور کیا جائے کوڑا کرکٹ شاہراہوں اور مرکزی چوک چوراہوں سے ہٹایا جائے ۔انہوں نے شہر کی خوبصورتی کے حوالہ سے دوکانداروں سے بھی بات چیت کی اور انہیں دکانوں کے سامنے کوڑے دان نصب کرنے اور صفائی ستھرائی یقینی بنانے کی تلقین کی ۔ڈپٹی کمشنر نے نرسریوں کے مالکان کو بھی ہدایات جاری کیں کہ وہ خالی گرین بیلٹس میں پودے لگائیں تاکہ شہری علاقوں کو سرسبزوشاداب بنایا جاسکے ۔

ڈپٹی کمشنر نے خانسر روڈ اور ڈی ایچ کیو ہسپتال کے قریب وجوار میں واقع گرین بیلٹس کی بہتری اور بحالی کیلئے ایم ایس ڈاکٹر ندیم رضا ملک کو بھی بطور خاص ہدایات جاری کیں۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ستھرا پنجاب پروگرام کے دائرہ کار کو مزید وسیع بنایا جائے سی او ضلع کونسل ،لوکل گورنمنٹ اور سی او ایم سیز فعال انداذ میں شہر اور دیہی علاقوں کی خوبصورتی کیلئے کام کریں تاکہ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کیا جاسکے۔