27.9 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومعلاقائی خبریںکلیکٹر کسٹمز سمبڑیال کے زیر اہتمام مسلح افواج کے شہداء کو خراج...

کلیکٹر کسٹمز سمبڑیال کے زیر اہتمام مسلح افواج کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئےتقریب کا انعقاد

- Advertisement -

سمبڑیال۔ 05 ستمبر (اے پی پی):کلیکٹر کسٹمز ، کلیکٹوریٹ آف کسٹمز سمبڑیال سیالکوٹ محترمہ سائرہ آغا نے افواج پاکستان کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے سے متعلق ایک تقریب کا انعقاد کیا ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سائرہ آغا نے کہا کہ ستمبر 1965 کی جنگ میں اپنے سے تین گنابڑے دشمن کوشکست سے دوچار کرناہماری عسکری تاریخ کا عظیم اور ناقابل فراموش کارنامہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم ہر سال 6 ستمبر کے دن شہدا 1965کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، امسال میرے لیے خوشی کا مقام ہے کہ میں اس وقت شاعر مشرق شہر اقبال میں تعینات ہوں ، یہ وہی شہر ہے جس کو 1965 کی جنگ میں ہلالِ استقلال سے نوازا گیا، آج ہم عہد کرتے ہیں کہ ہم افواج پاکستان اور دیگر اداروں کے شانہ بشانہ ملک کو سنوارنے کے لیے کھڑے ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ اگر پاک فوج ملک کی سرحدوں کی حفاظت کے لیے دن رات مصروف عمل ہے تو پاکستان کسٹمز بھی معاشی سرحدوں کی حفاظت اور مضبوطی کے لیے شبانہ روز محنت کر رہا ہے۔ رسمی تقریب میں کلکٹر کسٹمز کے علاوہ ایڈیشنل کلیکٹر شہزاد لیاقت رانجھا ،ڈپٹی کلیکٹر جویریہ شاہد ، چیف اکائونٹس آفیسر عمارہ فاروق ،اسسٹنٹ کلیکٹر محمد خالد ،اسسٹنٹ کلیکٹر ہمایوں مختاراور دیگر افسران و ملازمین نے شرکت کی۔

 

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں