کلیکٹوریٹ آف کسٹم ائر پورٹس لاہورکاسیالکوٹ انٹرنیشنل ائرپورٹ کا دورہ

144
مظفرگڑھ میں قیام امن کےلئے تمام مکاتب فکر کے علماء و مشائخ کو ساتھ لے کر چلیں گے،اسسٹنٹ کمشنرمظفرگڑھ

سیالکوٹ۔10فروری (اے پی پی):کلیکٹوریٹ آف کسٹم ائر پورٹس لاہور طیبہ کیانی نے سیالکوٹ انٹرنیشنل ائرپورٹ لمیٹڈ ( سیال) کا دورہ کیا۔ چیئرمین سیالکوٹ انٹرنیشنل ائرپورٹ لمیٹڈ حسن علی بھٹی، وائس چیئرمین فراز اکرم اعوان، بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ممبر رانا سہیل اور سیال کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ( سی ای او)ائر وائس مارشل تنویر اشرف بھٹی (ر) نے معزز مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا۔

دورہ کے دوران، سیال انتظامیہ نے ہوائی اڈے کے آپریشنز کے بارے میں ایک جامع بریفنگ فراہم کی، جس میں کارگو کی آسانی سے ہینڈلنگ اور بین الاقوامی تجارت میں کسٹم کے اہم کردار کو اجاگر کیا گیا۔

بات چیت میں مسافروں اور کارگو اسٹیک ہولڈرز کے لیے موثر خدمات کو یقینی بنانے کے لیے سیال اور پاکستان کسٹمز حکام کے درمیان تعاون بڑھانے پر بھی توجہ مرکوز کی گئی۔