37.1 C
Islamabad
منگل, اپریل 29, 2025
ہومزرعی خبریںکماد زیادہ پیداوار حاصل کرنے کیلئے ہر 10 سے 15 دن بعد...

کماد زیادہ پیداوار حاصل کرنے کیلئے ہر 10 سے 15 دن بعد کماد کو پانی لگانا ضروری ہے،محکمہ زراعت

- Advertisement -

سمبڑیال۔ 29 اپریل (اے پی پی):اپریل میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوتا جارہا ہے لہٰذا کماد کے کاشتکار فصل کو وقت پر پانی لگاتے رہیں،کماد زیادہ پیداوار حاصل کرنے کیلئے ہر 10 سے 15 دن بعد کماد کو پانی لگانا ضروری ہے۔ان خیالات کا اظہار ایگریکلچر آفیسر محکمہ زراعت سمبڑیال ذیشان گورائیہ نے کماد کے کاشتکاروں کے نام اپنے پیغام میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ گرمی کی شدت کی وجہ سے کماد کی فصل کوجڑ کے مضبوط ہونے تک پانی کی اشد ضرورت ہوتی ہے، بہتر پیداوار حاصل کرنے کیلئے گرمی کے دنوں میں بارش نہ ہونے کی صورت میں ہر10 سے 15 دن کے اندر پانی لگانا بہت ضروری ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ زراعت کے مطابق چونکہ موسم گرم و خشک ہونے کے باعث کماد کی فصل کو بڑھوتری کیلئے مناسب پانی کی ضرورت ہوتی ہے لہذا اس کی بروقت آبپاشی میں کسی سستی سے کا م نہیں لینا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ اپریل کے آخر میں کماد کی فصل کی گوڈی کرنابھی ضروری ہے نیز نائٹروجن کھاد کی دوسری قسط بھی کھیتوں میں ڈال دینی چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ کھاد ڈالنے کے بعد آبپاشی کے انتہائی مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں اور فصل بھی جاندار و شاندار ہوتی ہے۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=589405

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں