کماد کے کاشتکاروں کو گہری کھیلیوں میں کمادکی ستمبر کاشت کاعمل یقینی بنانے کا مشورہ

407
کماد

فیصل آباد ۔ 21 ستمبر (اے پی پی):نظامت زرعی اطلاعات محکمہ زراعت کے ترجمان نے کہا کہ گہری کھیلیوں میں کماد کی کاشت سے پانی کی 50 فیصد تک بچت اور شاندار پیداوار حاصل کی جاسکتی ہے

لہٰذا کاشتکار گہری کھیلیوں میں کماد کی ستمبر کاشت کاعمل یقینی بنائیں اور کھیلیوں میں پہلے فاسفورسی اور پوٹاش کی کھاد ڈال کر سیاڑیوں میں سموں کی 2لائنیں 8سے9 انچ کے فاصلے پر اس طرح لگائیں کہ سموں کے سرے آپس میں ملے ہوئے ہوں اور بعد ازاں انہیں مٹی کی ہلکی تہہ سے ڈھانپ دیاجائے۔

انہوں نے کہاکہ کاشتکار ستمبر کاشتہ کماد کو مناسب وقفہ پر پانی لگائیں اور جب کھیلیاں خشک ہو جائیں تو اسے فصل کے اگنے تک حسب ضرورت آبپاشی کی سہولت فراہم کی جاتی رہے تاکہ کماد کی اچھی پیداوار حاصل ہو سکے۔

انہوں نے کہاکہ کاشتکاروں کو چاہیے کہ وہ کماد کی صرف منظور شدہ اقسام ہی کاشت کریں کیونکہ غیر منظور شدہ اقسام کی کاشت سے انہیں بھاری مالی اور ذہنی نقصان کابھی سامنا کرنا پڑ سکتاہے۔