کماد کے کھیت کواگست میں ڈیڑھ سے2ہفتے بعد اور ستمبر، اکتوبرمیں فی ہفتہ پانی دینا نہایت ضروری ہے،خالد اقبال

144

فیصل آباد۔ 09 اگست (اے پی پی):نظامت زرعی اطلاعات محکمہ زراعت فیصل آباد کے ترجمان خالد اقبال نے کہا کہ کماد کی فصل کو 16 مرتبہ پانی کی ضرورت ہوتی ہے لہٰذا اگر موسم اور ضرورت کے مطابق کماد کی فصل کو سیراب کیا جائے تو گنے کی فی ایکڑ بہترین پیداوار حاصل کی جاسکتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کماد کے کھیت کواگست میں ڈیڑھ سے دو ہفتے، ستمبر تا اکتوبر تک فی ہفتہ اور نومبر سے فروری تک 6 سے 7 ہفتے تک پانی دینا نہایت ضروری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کماد کو کھاد ڈالنے کے بعد آبپاشی کی اشد ضرورت ہوتی ہے تاکہ اس کے بہترین فوائد اور مطلوبہ مقاصد حاصل کئے جاسکیں۔

برسات کے موسم میں پانی کے تناسب کا خاص خیال رکھنا چاہئے کیونکہ ان ایام میں زیادہ پانی لگنے سے گنے کو کیڑا لگنے کا بھی خدشہ رہتا ہے۔