23.2 C
Islamabad
منگل, اپریل 22, 2025
ہومزرعی خبریںکماد کے کھیت کواگست میں ڈیڑھ سے2 ، ستمبرو اکتوبرمیں فی ہفتہ...

کماد کے کھیت کواگست میں ڈیڑھ سے2 ، ستمبرو اکتوبرمیں فی ہفتہ پانی دینا نہایت ضروری ہے،ترجمان نظامت زرعی اطلاعات فیصل آباد

- Advertisement -

فیصل آباد۔ 09 اگست (اے پی پی):نظامت زرعی اطلاعات محکمہ زراعت فیصل آباد کے ترجمان نے کہا کہ کماد کی فصل کو 16 مرتبہ پانی کی ضرورت ہوتی ہے ، اگر موسم اور ضرورت کے مطابق کماد کی فصل کو سیراب کیا جائے تو گنے کی فی ایکڑ بہترین پیداوار حاصل کی جاسکتی ہے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کماد کے کھیت کواگست میں ڈیڑھ سے دو ہفتے، ستمبر تا اکتوبر فی ہفتہ اور نومبر سے فروری تک 6 سے 7 ہفتے تک پانی دینا نہایت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ کماد کو کھاد ڈالنے کے بعد آبپاشی کی اشد ضرورت ہوتی ہے تاکہ اس کے بہترین فوائد اور مطلوبہ مقاصد حاصل کئے جاسکیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ برسات کے موسم میں پانی کے تناسب کا خاص خیال رکھنا چاہئے کیونکہ ان ایام میں زیادہ پانی لگنے سے گنے کو کیڑا لگنے کا بھی خدشہ رہتا ہے۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=378868

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں