کمالیہ،ملاوٹ اور جعلی دودھ بنانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن

122
Punjab Food Authority

کمالیہ 17 اگست (اے پی پی):ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید کی ہدایات پر فوڈ سیفٹی ٹیمز کی شہروں کے داخلی راستوں پر ناکہ بندی،دودھ بردار گاڑیوں کے ساتھ ساتھ مختلف ملک شاپس اور ڈیری یونٹس کی انسپکشنز بھی کی گئیں۔

ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنزفوڈ اتھارٹی عدنان حیدر کی سربراہی میں 2 لاکھ 50 ہزار لیٹر دودھ کو چیک کیا گیا۔ایک ہزار 15 لیٹر ملاوٹی و غیر معیاری دودھ موقع پر ہی تلف اور 02 لاکھ 03 ہزار کے بھاری جرمانے بھی عائد کیئے،دودھ جیسی بنیادی غذا میں ملاوٹ کرنا ایک سنگین جرم ہے۔ ملاوٹ مافیا کے خلاف گھیرا مزید تنگ کر دیا ہے۔ ملاوٹ مافیا کو کیفرِ کردار تک پہنچانے کے لیے فوڈ سیفٹی ٹیمز دن رات مصروف عمل ہیں