- Advertisement -
کمالیہ ۔ 23 مئی (اے پی پی):تحصیل ایمرجنسی رسپانس کمیٹی برائے انسداد ڈینگی کااجلاس اسسٹنٹ کمشنرکمالیہ اقرا ناصر کی صدارت میں ان کے آفس میں منعقد ہوا ۔ جس میں تحصیل بھر میں انسداد ڈینگی اقدامات پر عملدرآمد کاجائزہ لیا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر اقرا ناصر نے انسدادی اقدامات کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ ہاٹ سپاٹس پر بھرپور فوکس کیا جائے اور کوئی مشتبہ مقام چیکنگ کے بغیر نہیں رہنا چاہیے۔
انہوں نےسرویلنس کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کی تاکہ ڈینگی کی ممکنہ افزائش کو روکا جاسکےجبکہ انسداد ڈینگی کے سلسلے میں تمام متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ ڈینگی کی مکمل انداز میں روک تھام کے لئے اپنی ذمہ داریوں کا ادراک کریں اور ڈینگی کی افزائش کے ذرائع کا سو فیصد صفایا ہونا چاہیے۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=600679
- Advertisement -