24.3 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومعلاقائی خبریںکمالیہ نجی شو گر ملز نے شجر کاری مہم کا آغاز کر...

کمالیہ نجی شو گر ملز نے شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا

- Advertisement -

کمالیہ۔ 09 اگست (اے پی پی):ماحولیاتی تحفظ اور سرسبز پاکستان کے وژن کو فروغ دینے کے لیے کمالیہ کی ایک نجی شوگر مل میں شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا گیا۔ مہم کا افتتاح مل کے ایڈوائزر کرنل (ر) ریاض احمد نے پودا لگا کر کیا۔ اس موقع پر پریس کلب کمالیہ کے ممبران، مل کے افسران، ملازمین اور مقامی افراد کی بڑی تعداد موجود تھی۔

کرنل (ر) ریاض احمد نے اپنے خطاب میں کہا کہ درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے اور ہمیں اپنی آنے والی نسلوں کے لیے سرسبز اور محفوظ ماحول فراہم کرنے کی ذمہ داری پوری کرنی چاہیے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ شجر کاری نہ صرف ماحولیاتی آلودگی کم کرنے کا ذریعہ ہے بلکہ ملکی خوبصورتی میں اضافہ بھی کرتی ہے ۔ تقریب کے اختتام پر ملکی سلامتی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں