اسلام آباد۔12اکتوبر (اے پی پی):کمانڈر امریکن سینٹرل نیول کمانڈ وائس ایڈمرل براڈ کوپر نے چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی سے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں ملاقات کی۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ بحری تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ کمانڈر امریکن سینٹرل نیول کمانڈ نے خطے میں بحری سکیورٹی اور استحکام کے حوالے سے پاک بحریہ کی کاوشوں کو سراہا۔