کوئٹہ۔ 14اگست (اے پی پی) کوئٹہ میں پاکستان کی 70 ویں جشن آزادی کے مناسبت سے کوئٹہ کے بگٹی اسٹیڈیم میں آزادی پرپریڈ کاانعقاد جوانوں کے بلندحوصلے اورملی نغموں نے شرکاءکاخون گرمادیاشہدائے پشین اسٹاپ کے لیے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کرتے ہوئے اس عزم کااظہارکیاگیاکہ پاکستان کے خلاف ہونے والی تمام سازشوں کوناکام بنادیاجائیگا۔کوئٹہ کے بگٹی اسٹیڈیم میں 70 ویں جشن آزادی کے مناسبت سے آزادی پریڈ کاانعقاد ہواجس میں گورنرمحمدخان اچکزئی ،وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثنا ءاللہ خان زہری اورکمانڈر سدر ن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامرریاض نے پرچم کشائی کی اورپاک فوج کے چاک چوبند دستوننے قومی پرچم پوسلامی پیش کی تقریب کے مہمان خصوصی گورنربلوچستان محمدخان اچکزئی تھے جبکہ وزراءارکان اسمبلی اعلیٰ سول وفوجی افسران سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے تقریب میں شرکت کی تقریب کاآغاز تلاو ت کلام پاک سے ہوا تقریب میں ملک کے نامورگلوگاروں نے ملی نغمے پیش کیے جبکہ چینی فنکاروں نے پاکستان کی جشن آزادی کے موقع پر خصوصی طورآزادی پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمانڈر سدر ن کمانڈلیفٹیننٹ جنرل عامرریاض نے کہاکہ بلوچستان میں آج حالات ماضی کی نسبت یکسر مختلف ہیں جشن آزادی پورے شایان شان طریقے سے منایاجارہاہے اوربلوچستان کاکوئی حصہ نہیں ہے جہاں پاکستان زندہ باد کے نعرنہ گونج نہ رہے ہوں تقریب اختتام پرشاندار آتش بازی کامظاہرہ کیاگیا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=66227