کمانڈر متحدہ عرب امارات نیول فورسز کی پاک بحریہ کے سربراہ سے ملاقات

79
APP98-26 ISLAMABAD: November 26 - Chief of the Naval Staff, Admiral Zafar Mahmood Abbasi exchanging views with Commander UAE Naval Forces, Rear Admiral Saeed Bin Hamdan Bin Mohammed Al Nehyan during his visit to Naval Headquarters. APP

اسلام آباد ۔ 26 نومبر(اے پی پی) کمانڈرمتحدہ عرب امارات نیول فورسز ، ریئر ایڈمرل ( پائلٹ) سعید بن حمدان بن محمد ال نہیان نے نیول ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا اور پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے ملاقات کی ۔ نیول ہیڈ کوارٹرز آمد پر پاک بحریہ کے سربراہ نے کمانڈرمتحدہ عرب امارات نیول فورسز کا استقبال کیا۔ پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے معزز مہمان کو سلامی پیش کی۔ سلامی کے بعدمعزز مہمان کا نیول ہیڈ کوارٹرز میں تعینات چیفس آف اسٹاف اور پرنسپل سٹاف آفیسرز سے تعارف کروایا گیا۔ بعد ازاں، کمانڈر متحدہ عرب امارات نیول فورسز ، ریئر ایڈمرل سعید بن حمدان بن محمد النہیا ن نے پاک بحریہ کے سربراہ سے ملاقات کی ۔ملاقات کے دوران پیشہ ورانہ اُموراوردو طرفہ بحری اشتراک پرتبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں ممالک کی بحری افواج کے درمیان تعاون کے مختلف شعبے جن میں ٹریننگ، باہمی دورے اور دو طرفہ مشقیںشامل تھیں، بھی زیرِ غور ہے ۔