25.5 C
Islamabad
منگل, اپریل 22, 2025
ہومضلعی خبریںکمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری آغا محمد یوسف کی زیر صدارت غیر ملکی شہریوں...

کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری آغا محمد یوسف کی زیر صدارت غیر ملکی شہریوں کی سکیورٹی کے حوالے سے اہم اجلاس

- Advertisement -

کوئٹہ۔ 07 مارچ (اے پی پی):ایڈیشنل آئی جی پی / کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری آغا محمد یوسف کی زیر صدارت صوبے میں موجود چینی باشندوں اور دیگر غیر ملکی شہریوں کی سکیورٹی کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا۔

اجلاس میں ڈپٹی کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری ، ایس ایس پی ہیڈ کوارٹرز ، زونل کمانڈر -IV-III-II-I کے علاوہ زونل کمانڈرز نے بذریعہ ویڈیولنک شرکت کی۔ کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری آغا محمد یوسف نے چینی شہریوں کیلئے موثر سکیورٹی انتظامات پر زور دیا۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ چائنیز شہریوں اور دیگر غیر ملکی باشندوں کو سکیورٹی فراہم کرنا ہمارا نصب العین ہے، اس میں کسی قسم کی کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، چینی شہریوں کی سکیورٹی پر مامور بی سی انچارج کو احکامات جاری کیئے جائیں کہ وہ چینی شہریوں کی سکیورٹی کو مزید بہتر بنانے کیلئے تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے سکیورٹی کو مزید بہتر کریں۔

انہوں نے کہا کہ صوبے میں امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر ہیڈ کوارٹرز کی سکیورٹی اور سرکاری املاک کو محفوظ بنانے کیلئے سخت سے سخت اقدامات کئے جائیں۔ آغا محمد یوسف نے کہا کہ اپنے زیر کمان اہلکاروں کو ڈسپلن کی پابندی کرنے اور غفلت ، لا پرواہی سے گریز کرنے کی تاکید کی جائے۔ بلوچستان کانسٹیبلری میں ایس او پیز جاری کئے جاچکے ہیں، اس پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔

انہوں نے زونل کمانڈرز کو ہدایات دی کہ اپنے زیر کمان ریزرو نفری کو فارغ اوقات میں اینٹی رائٹ اور اسپیشل آپریشنل تربیت دینے کا شیڈول بنائیں، جوانوں کی حاضری کو یقینی بنائیں اگر کسی زون سے غیر حاضری کی شکایت آئی تو محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔ زونل کمانڈرز ذاتی طور پر مختلف اوقات میں جا کر ناکہ جات، گاردات کو چیک کریں اور انہیں بریف کریں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=570020

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں