اسلام آباد۔10فروری (اے پی پی):کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے ملکی و غیر ملکی افسران پر مشتمل 105 رکنی وفد نے پارلیمنٹ ہاؤس کا دورہ کیا۔
پیر کو سینٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق ایڈیشنل سیکرٹری سینٹ سیکرٹریٹ ربیعہ انوار نے وفد کا پارلیمنٹ ہاؤس آمد پر خیرمقدم کیا اورسینٹ کے طریقہ کار،قانون سازی کے عمل بارے تفصیلی بریفنگ دی۔وفد کو سینٹ میوزیم کادورہ کرایا گیا جہاں پر انہیں ایوان بالا کی تاریخ پر مبنی ڈاکومنٹری بھی دکھائی گئی۔
بعد ازاں وفدنے سینٹ ہا ل کا بھی دورہ کیا۔وفد نے پارلیمنٹ ہائوس بارے آگاہی اور استقبال پر سینٹ حکام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس دورے کو ایک یادگار اور مفید تجربہ قرار دیا۔