میلبورن۔22جنوری (اے پی پی):انگلینڈ کی ٹینس کھلاڑی لورا نٹالی سیگمنڈ اور ان کے ہم وطن جوری دار ہنری پیٹن پر مشتمل برطانوی جوڑی کا سفر آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مکسڈ ڈبلز مقابلوں کے سیمی فائنل مرحلے میں تمام ہوگیا۔ وائلڈ کارڈ پر انٹری حاصل کرنے والی آسٹریلیا کی کمبرلی بریل اور ان کے ہم وطن جوڑی دار جان پیٹرک سمتھ پر مشتمل آسٹریلوی جوڑی نے میگا ایونٹ کے مکسڈ ڈبلز مقابلوں کے سیمی فائنل رائونڈ میچ میں انگلینڈ کی ٹینس کھلاڑی لورا نٹالی سیگمنڈ اور ان کے ہم وطن جوری دار ہنری پیٹن کو اپ سیٹ شکست دی ۔آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلے میلبورن میں جاری ہیں، جس میں شائقین ٹینس کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔
بدھ کو کھیلے گئے مکسڈ ڈبلز مقابلوں کے سیمی فائنل میچ میں وائلڈ کارڈ پر انٹری حاصل کرنے والی آسٹریلیا کی کمبرلی بریل اور ان کے ہم وطن جوڑی دار جان پیٹرک سمتھ پر مشتمل آسٹریلوی جوڑی نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے انگلینڈ کی ٹینس کھلاڑی لورا نٹالی سیگمنڈ اور ان کے ہم وطن جوری دار ہنری پیٹن پر مشتمل برطانوی جوڑی کو ٹائی بریک پر سٹریٹ سیٹس میں 6-7(2-7)اور2-6سے شکست دے کر میگا ایونٹ کے مکسڈ ڈبلز مقابلوں کے فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔