کمبوڈیا اور سنگاپور کا سرحد پار کیو آر کوڈ ادائیگی نظام کا پہلا مرحلہ شروع

پنو م پنہ ۔14نومبر (اے پی پی):کمبوڈیا اور سنگاپور نے سرحد پار کیو آر کوڈ ادائیگی نظام کے پہلے مرحلے کا باضابطہ آغاز کر دیا ہے۔ شنہوا کے مطابق نیشنل بینک آف کمبوڈیا (این بی سی) کے مطابق یہ اقدام دونوں ممالک کے درمیان ڈیجیٹل ادائیگیوں کے فروغ میں اہم سنگِ میل ثابت ہوگا۔سنگاپور فِن ٹیک فیسٹیول 2025 کے موقع پر منعقدہ تقریب کی صدارت این بی سی کی گورنر …

پنو م پنہ ۔14نومبر (اے پی پی):کمبوڈیا اور سنگاپور نے سرحد پار کیو آر کوڈ ادائیگی نظام کے پہلے مرحلے کا باضابطہ آغاز کر دیا ہے۔ شنہوا کے مطابق نیشنل بینک آف کمبوڈیا (این بی سی) کے مطابق یہ اقدام دونوں ممالک کے درمیان ڈیجیٹل ادائیگیوں کے فروغ میں اہم سنگِ میل ثابت ہوگا۔سنگاپور فِن ٹیک فیسٹیول 2025 کے موقع پر منعقدہ تقریب کی صدارت این بی سی کی گورنر چیاسری نے کی۔

پریس ریلیز کے مطابق پہلے مرحلے کے تحت کمبوڈیا کے مسافر اب سنگاپور میں موجود ایس جی کیو آر مرچنٹس پر یا دیگر موبائل بینکنگ ایپس کے ذریعے روم کیوآرکوڈ اسکین کرکے تیزی، سہولت اور سیکیورٹی کے ساتھ ادائیگی کر سکیں گے، جبکہ ادائیگی مقامی کرنسی خمیر ریئل میں ہی ممکن ہوگی۔اعلامیے میں کہا گیا کہ یہ دوطرفہ تعاون مقامی کرنسیوں کے استعمال کو فروغ دیتا ہے، ساتھ ہی نقد رقم یا ادائیگی کارڈ کے تبادلے کی ضرورت کم کرکے حقیقی وقت میں ٹرانزیکشن کو ممکن بناتا ہے۔

یہ منصوبہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری اور سیاحت کو بہتر بنانے کی جانب اہم قدم ہے، جو پائیدار معاشی ترقی کے مشترکہ ہدف کو تقویت دیتا ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ یہ اقدام آسیان خطے میں باہم مربوط اور جامع ادائیگی نظام کے وژن کی تکمیل کی سمت بھی پیش رفت ہے۔یاد رہے کہ کمبوڈیا اب تک تھائی لینڈ، ویتنام، لاؤس، جنوبی کوریا، ملائیشیا، جاپان، سنگاپور اور یونین پے انٹرنیشنل کے ساتھ سرحد پار ادائیگی منصوبے شروع کرچکا ہے۔

مزید خبریں