کمبوڈیا کی وزارت صحت کی دو افراد کی موت کے بعد عوام سے پفر فش نہ کھانے کی اپیل

134

نوم پنہ ۔9جولائی (اے پی پی):کمبوڈیا کی وزارت صحت نےدو افراد کی موت کے بعد لوگوں سے پفر فش نہ کھانے کی اپیل کی ہے۔ شنہوا کے مطابق وزارت نے بیان میں کہا کہ صوبہ اوڈار مینچے میں ایک شخص کی موت 7 جولائی کو ہوئی تھی اور صوبہ کمپونگ چھنانگ میں ایک اور شخص کی موت 8 جولائی کو پفر مچھلی کھانے کے بعد ہوئی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ ہفتے وسطی کیمپونگ چھنانگ صوبے میں سات افراد کو پفر فش کھانے کے بعد ہسپتال میں داخل کرایا گیا اب تاہم ان کی طبیعت بہتر ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ پفر فش میں ایک زہر ہوتا ہے جو شدید بیماری یا موت کا سبب بن سکتا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ زہریلی پفر فش کھانے کے 20 منٹ سے دو گھنٹے بعد جو علامات ظاہر ہوتی ہیں ان میں جسم کا کوئی بھی حصہ سن ہو جانا،منہ کے ارد گرد اور اعضاء میں جھنجھناہٹ، سر درد، چکر آنا، تھوک، متلی، الٹی اور اسہال شامل ہیں۔ یہ علامات فالج، مدہوشی اور سانس میں دشواری کی طرف بڑھ سکتی ہیں جو موت کا باعث بن سکتی ہیں۔