26.5 C
Islamabad
اتوار, مئی 11, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںکمبوڈیا کے عوام ترقی کی راہ پر گامزن ہیں ، شی جن...

کمبوڈیا کے عوام ترقی کی راہ پر گامزن ہیں ، شی جن پنگ

- Advertisement -

بیجنگ ۔9نومبر (اے پی پی):چینی صدر شی جن پنگ نے کمبوڈیا کے بادشاہ نورودوم سیہامونی کو کمبوڈیا کی آزادی کی 70ویں سالگرہ کے موقع پر مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے۔چینی میڈیا کے مطابق شی جن پنگ نے اپنے پیغام میں نشاندہی کی کہ حالیہ برسوں میں کمبوڈیا کے عوام اپنے قومی حالات کے مطابق ترقی کی راہ پر گامزن ہیں اور قومی تعمیر میں مسلسل نئی کامیابیاں حاصل کر رہے ہیں۔

ایک روایتی دوست اور پڑوسی کے طور پر، چین ہمیشہ کی طرح، استحکام کو برقرار رکھنے، ترقی کو فروغ دینے اور لوگوں کے معاش کو بہتر بنانے میں کمبوڈیا کی مضبوطی سے حمایت کرے گا۔ شی جن پنگ نے اس بات پر زور دیا کہ میں چین اور کمبوڈیا تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتا ہوں اور بادشاہ نورودوم سیہامونی کے ساتھ مل کر دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے بارے میں تزویراتی رہنمائی کو مضبوط بنانے اور نئے عہد میں ایک اعلیٰ معیار اور اعلیٰ سطح کے چین ۔

- Advertisement -

کمبوڈیا ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کا خواہاں ہوں۔ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پنگ نے کمبوڈیا کی پیپلز پارٹی کے چیئرمین ہن سین کو بھی مبارکباد کا پیغام بھی بھیجا۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=409396

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں