کمرشل بینکوں کے منافع میں گزشتہ مالی سال کے دوران 3 فیصد اضافہ

82
Stock market
Stock market

اسلام آباد۔27ستمبر (اے پی پی):کمرشل بینکوں کے منافع میں گزشتہ مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر3 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔پاکستان سٹاک ایکسچینج کے اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران کمرشل بینکوں کو253778 ملین روپے کابعدازٹیکس مناع حاصل ہواجومالی سال 2021 کے مقابلہ میں 3 فیصدزیادہ ہے، مالی سال 2021 میں کمرشل بینکوں کو245902 ملین روپے کابعدازٹیکس منافع حاصل ہواتھا۔

مالی سال کی چوتھی سہ ماہی میں کمرشل بینکوں کو 41180 ملین روپے کابعدازٹیکس منافع حاصل ہواجومالی سال کی چوتھی سہ ماہی کے مقابلہ میں 38.5 فیصدکم ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ مالی سال کے دوران پاکستان سٹاک ایکسچینج میں رجسٹرڈکمپنیوں کے منافع میں سالانہ بنیادوں پر17.1 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔