اسلام آباد۔3جولائی (اے پی پی):چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا ہے کہ سی ڈی اے کی نیلامی میں حاصل کی گئی کمرشل پراپرٹیز کے نادہندگان کے خلاف فوری کارروائی کا آغاز فوری کیا جائے، بقایا جات جمع نہ کرانے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لاتے ہوئے نادہندگان کی جائیدادیں منسوخ کی جائیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ نادہندگان کو بذریعہ اشتہارات اور نوٹسسز متعدد بار واجبات/اقساط جمع کرانے کے مواقع فراہم کیے جا چکے ہیں، عوام الناس کی سہولت کے لیے سی ڈی اے کا ون ونڈو آپریشن ڈائریکٹوریٹ مالی سال کے اختتام پر ہفتہ اور اتوار کو رات 12:00 بجے تک کھلا رہا،
متعدد مواقع فراہم کرنے کے باوجود اقساط کی ادائیگی نہ کرنے والوں کی جائیدادیں منسوخ کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 30جون2024 تک واجب الادا اقساط کی عدم ادائیگی پر مختلف کمرشل پراپرٹیز کی الاٹمنٹ کی منسوخی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے، الاٹمنٹ کی منسوخی کا عمل ا خبار اشتہارات، نوٹسسز اور دیگر قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد شروع کیا گیا ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=481245