23.8 C
Islamabad
بدھ, جون 4, 2025
ہومعلاقائی خبریںکمشنرساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید کا جاری پسپ پروگرام پر کام کی...

کمشنرساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید کا جاری پسپ پروگرام پر کام کی رفتار تیز ہونے پر اطمینان کا اظہار

- Advertisement -

چیچہ وطنی۔ 21 اگست (اے پی پی):کمشنرساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید نےجاری پسپ پروگرام پر کام کی رفتار تیز ہونے پر اطمینان کا اظہار کیا ،مڈھالی روڈ اور پاکپتن روڈ پر سیوریج پائپ ڈالنے کا کام بروقت مکمل ہونے سے عوام کو ریلیف ملے گا ،پسپ حکام سڑکوں کی تعمیر کے جاری کام پر بھی خصوصی توجہ دیں ،کمشنر کی ہدایت-

انہوں نے یہ بات پسپ پروگرام اور میونسپل کارپوریشن کی کارکردگی کے جائزہ اجلاس میں کہی جو کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید کی زیر صدارت کمشنر آفس میں منعقدہوا جس میں ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن شفیق احمد ڈوگر، اے سی جنرل علیزہ ریحان،پسپ کے سٹی مینجر محمد اسجد خان، انفراسٹرکچر انجینئر حمزہ چوہان سمیت متعلقہ حکام نے شرکت کی-

- Advertisement -

اجلاس میں سٹی مینجر پسپ اسجد علی نے بتایا کہ مڈھالی روڈ پر پچھلے ہفتے کے دوران 42انچ قطر کے 72پائپ ڈالے گئے جس سے پائپ ڈالنے کا 63فیصد کام مکمل ہو چکا ہے جبکہ پاکپتن روڈ پر 72انچ کے 76پائپ ڈالے گئے جس سے اس سڑک پر 40فیصد کام مکمل ہو گیا ہے اور دونوں سڑکوں پر مشینری کی تعداد بھی بڑھا دی گئی ہے تا کہ اسے مقررہ مدت میں مکمل کیا جاسکے –

کمشنر شعیب اقبال سید نے ریکارڈ پائپ لگانے پر اطمینان کا اظہار کیا اور اسے ٹائم لائن کے مطابق مکمل کرنے کی ہدایت کی -انہو ں نے حبیب ٹان ،کوٹ خادم علی اور ملحقہ آبادیوں میں سیوریج لائنوں کی مکمل صفائی کرنے اور نئی پائپ لائن ڈالنے کا کام جلد مکمل کر کے اسے چالوکرنے کی ہدایت کی تاکہ عوام کا دیرینہ مسئلہ حل ہو سکے ۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=381201

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں