کوئٹہ۔ 18 اپریل (اے پی پی):کمشنرلورالائی سعادت حسن نے 21 اپریل کی انسداد پولیو مہم کابچوں کوقطرے پلا کرآغاز کیا۔انہوں نے والدین اور معاشرے کے تمام طبقہ فکر سے اپیل کی کہ وہ اس مہم میں بھرپور تعاون کریں تاکہ ضلع لورالائی سمیت پورے ملک کو پولیو سے مکمل محفوظ بنایا جا سکے۔اس موقع پرڈپٹی کمشنر لورالائی میران بلوچ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر لورالائی ڈاکٹر عبدالحمید لہڑی ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نورعلی کاکڑ پی پی ایچ آئی کے ڈپٹی ڈی ایس ایم عبدالسلام ڈبلیو ایچ او کے ڈیزیز سرویلینس آفیسر سمیت سیاسی وسماجی شخصیت، سوشل ایکٹوسٹس اور دیگر مکاتب فکر کے لوگ موجود تھے ۔افتتاحی تقریب کے دوران کمشنر لورالائی سعادت حسن نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر مہم کا آغاز کیا اور پولیو کے خلاف قومی عزم کو دہرایا۔
انہوں نے والدین اور معاشرے کے تمام طبقات سے اپیل کی کہ وہ اس مہم میں بھرپور تعاون کریں تاکہ لورالائی سمیت پورے ملک کو پولیو سے مکمل محفوظ بنایا جا سکے۔ ڈپٹی کمشنر میران بلوچ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر لورالائی ڈاکٹر عبدالحمید لہڑی نے کہا کہ اس مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو ویکسین پلائی جائے گی اور اس مقصد کے لیے تربیت یافتہ ٹیمیں گھر گھر جا کر بچوں کو حفاظتی قطرے پلائیں گی۔ انہوں نے والدین کو یقین دلایا کہ پولیو ویکسین مکمل طور پر محفوظ اور موثر ہے اور بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچانے کے لیے انتہائی ضروری ہے کمشنر لورالائی نے تمام متعلقہ اداروں اور فیلڈ ٹیموں پر زور دیا کہ وہ اس قومی مہم کو کامیاب بنانے کے لیے بھرپور محنت کریں تاکہ لورالائی کو پولیو سے مکمل طور پر پاک کیا جا سکے۔
انہوں نے علماءکرام سماجی رہنماوں، اساتذہ، اور میڈیا کے نمائندوں سے بھی درخواست کی کہ وہ انسداد پولیو مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور عوام میں شعور اجاگر کریں۔ یاد رہے کہ ایس این آئی ڈی پولیو مہم21 اپریل سے 25اپریل تک ہونے جارہی ہے، جس کے دوران ہزاروں بچوں کو موذی مرض سے بچائو کے لیے ویکسیئن کی جائیگی۔