کمشنرپشاورکی زیرصدارت انسداد پولیومہم کے حوالے سے ڈویژنل ٹاسک فورس اجلاس

123
Polio

پشاور۔ 08 ستمبر (اے پی پی):کمشنرپشاورڈویژن ریاض خان محسود کی زیرصدارت 9 ستمبرسے شروع ہونے والی 6 روزہ انسداد پولیو مہم کے حوالے سے ڈویژنل ٹاسک فورس کا اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں پشاورڈویژن کے تمام پانچوں اضلاع پشاور، نوشہرہ، چارسدہ، قبائلی ضلع مہمند اور ضلع خیبر کے ڈپٹی کمشنرز، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرز، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرزاوردیگرمتعلقہ اداروں کے انتظامی افسران نے شرکت کی،

اجلاس میں پولیو سے انکاری والدین کو پختون روایات کے تحت بزریعہ جرگہ راضی کرنے، مائیکرو پلان پرعملدرآمد اورپولیوٹیموں کوفل پروف سکیورٹی کی فراہمی کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے،اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ تمام اضلاع میں ریونیوسٹاف بھی پولیو ٹیموں کے ہمراہ ہوں گے، اجلاس میں 9 ستمبرسے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم کی تیاریوں کو حتمی شکل دی گئی،

موجوہ حالات کے تناظرمیں پولیو ٹیموں کی فل پروف سکیورٹی کے لئے حکمت عملی وضع کی گئی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر پشاور ریاض خان محسود نے انسداد پولیو مہم کے دوران تمام ریونیو اسٹاف پٹواریوں کو بھی پولیو ٹیموں کے ہمراہ موجود رہنے کے لیے تمام ڈپٹی کمشنرزکواحکامات جاری کئے تاکہ ان کے ذریعے موقع پرہی انکاری والدین کو راضی کیا جاسکے۔

انہوں نے قبائلی ضلع مہمند میں انکاری والدین کے مکمل خاتمے پراطمینان اورخوشی کا اظہار کرتے ہوئے باقی اضلاع کے ڈپٹی کمشنرزکو بھی اسی حکمت عملی کے تحت کوششیں جاری رکھنے کی ہدایات جاری کیں ۔انہوں نے انسداد پولیو مہم کی براہ راست نگرانی خود کرتے ہوئےیومیہ رپورٹ طلب کرلی۔