کمشنرکراچی سید حسن نقوی  نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا

184
Commissioner Karachi Syed Hasan Naqvi
Commissioner Karachi Syed Hasan Naqvi

کراچی۔ 10 اپریل (اے پی پی):كمشنر كراچی سید حسن نقوی  نے اپنے عہدے كا چارج سنبھال لیا۔ بدھ کو جاری اعلامیہ کے مطابق انہوں نے محمد سلیم راجپوت سے اپنے عہدہ کا چارج لیا۔ سید حسن نقوی پاکستان ایڈمنسٹریو سروس کے گریڈ 21 کے افسر ہیں،  وہ وفاق اور صوبہ میں مختلف محکموں میں اعلی عہدوں پر تعینات رہے ہیں، وہ  چئر مین پی اینڈ ڈی بورڈ سندھ ، سیکریٹری فنانس سندھ  اور دیگر اہم  عہدوں پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔