- Advertisement -
کراچی۔ 18 جون (اے پی پی):کمشنرکراچی سیدحسن نقوی نے دارلسکون کا دورہ کیا ۔ انہوں نے بچوں کو عید کی مبارک باد دی اور تحائف پیش کیے۔جاری اعلامیہ کے مطابق اس موقع پر دارلسکون کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ساویو ایم پیری ریا نے کمشنر کراچی کو ادارہ کے بارے میں بریفنگ دی۔کمشنر نے کہا
کہ خصوصی اور بے سہارا بچوں اور بڑوں کے لیے ادارہ کی خدمات قابل قدر ہیں۔انہوں نے کہا کہ انسانی خدمت کے جذبہ سے کام کرنے والے غیر سر کاری اداروں کی ہر ممکنہ حوصلہ افزائی کی جاے گی۔کمشنر کو بتایا گیا کہ دار السکون ذہنی اور جسمانی طور پر معذور بچوں اور بڑوں کا گھر ہے کراچی میں ادارہ کی تین شاخیں ہیں ۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=477352
- Advertisement -