23.2 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںکمشنرکی سبزی، فروٹ اور دالوں کے آڑھتی اورڈیلرز سے ملاقات

کمشنرکی سبزی، فروٹ اور دالوں کے آڑھتی اورڈیلرز سے ملاقات

- Advertisement -

سرگودھا ۔26اگست (اے پی پی):کمشنرسرگودہاڈویژن محمد اجمل بھٹی نے سبزی‘ فروٹ اور دالوں کے آڑھتی اورڈیلرز حضرات نے ملاقات کی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر)شعیب علی، ایڈیشنل کمشنر یاسر بھٹی، انڈسٹری او رمارکیٹ کمیٹی کے افسران بھی موجود تھے۔ کمشنر نے آڑھتیوں سے کہاکہ وہ جائز منافع کمائیں اور ذخیرہ اندوزی سے اجتناب کریں۔

کمشنرنے کہاکہ تمام سبزی منڈیوں اور ہول سیل ڈیلرزکی سخت مانیٹرنگ کی جائے۔اُنہوں نے افسران کوہدایت کی کہ منڈیوں کے باقاعدگی سے دورے کریں او رنیلامی کے عمل کو مانیٹر کریں نیز اشیائے ضروریہ کے مقرر کردہ نرخوں پر عمل درآمد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے او ریٹ لسٹیں دکانوں پر نمایاں جگہوں پر نظر آنی چاہیے۔

- Advertisement -

کمشنر نے ہدایت کی کہ ریٹ لسٹ سے زائد قیمت پر اشیائے ضروریہ کی فروخت کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے، ذخیرہ اندوزوں او رمنافع خوروں کے خلاف زیروٹالرینس کی پالیسی اپنائی جائے۔ انہوں نے ریٹیلرز کی جانب سے زائد منافع کمانے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کو اُن کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کرنے کی ہدایت کی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=382827

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں