34.3 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومضلعی خبریںکمشنر آئی آر ڈی ریجنل ادارہ وفاقی محتسب بلوچستان نے بیت المال...

کمشنر آئی آر ڈی ریجنل ادارہ وفاقی محتسب بلوچستان نے بیت المال آفس لورالائی کا تفصیلی دورہ کیا

- Advertisement -

لورالائی۔ 12 فروری (اے پی پی):کمشنر آئی آر ڈی ریجنل ادارہ وفاقی محتسب بلوچستان سرور جاوید نے بیت المال آفس لورالائی کا تفصیلی دورہ کیا۔انوسٹی گیشن افسر وفاقی محتسب احمد وقاص بھی ان کے ہمراہ تھے۔

اس دوران اسسٹنٹ ڈائریکٹر لورالائی فروخ محمد ندیم لہڑی اور لورالائی بیت المال اسسٹنٹ فضل افغان موجود تھے۔اجلاس کا مقصد خدمات کی فراہمی میں کارکردگی کو یقینی بنانا اور عوامی شکایات کا ازالہ کرنا تھا۔انہوں نے بیت المال افس کی کارکردگی کو سہراہا، ایجوکیشن، میڈیکل ، جنرل اور اسپیشل کیسز کے علاوہ بیت المال کے زیر نگرانی چلنے والے سکول کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔

- Advertisement -

اس دوران خطاب کرتے ہوئے ریجنل ادارہ وفاقی محتسب کمشنر آئی آر ڈی بلوچستان سرور جاوید نے کہا کہ 182کے قریب وفاقی محکمے/ ادارے وفاقی محتسب کے مینڈیٹ میں آتے ہیں۔جن کی کارکردگی کا وقتاً فوقتا ًجائزہ لیا جاتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ سال دو لاکھ سے زائد شکایات کا ازالہ کیا گیا۔جن میں زیادہ تر کیسز بجلی، گیس، پاسپورٹ اور نادرا سے متعلق تھے۔

وفاقی محتسب کا کردار ہی یہی ہے کہ 60 دنوں کے اندر شکایات کا ازالہ کرنا ہے۔انہوں نے بتایا کہ تمام وفاقی محکموں کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر دیکھیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ عوام کو ہر سہولت انکی دہلیز پر ملیں

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=559854

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں